ایپل نے اپنے موبائل ڈیوائسز صارفین کے لیے اردو فونٹ ’’نستعلیق‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں اپ
ڈیٹس کی ہیں اور اس میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان میں ایک نستعلیق
فونٹ بھی ہے۔ اس سے قبل آئی فونز میں اردو زبان میں پیغامات بھیجے اور
وصول کیے جا سکتے تھے تاہم اس کے لئے مختلف فونٹ استعمال ہوتا تھا۔
اگر آپ بھی آئی فون صارف ہیں اور اپنے فون میں نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا چاہتے ہیں، تو فون کی سیٹنگز میں جنرلز اور پھر لینگوج اینڈ ریجن کے آپشن پر کلک کریں۔
اس کے بعد اددر لینگویج کا آپشن منتخب کریں اور یہاں اردو کو سیلیکٹ کرلیں۔
اس طرح آپ کے موبائل میں اردو فونٹ آجائے گا۔
Comments
Post a Comment