فیس بک نے اپنی موبائل ایپ پہ واٹس ایپ کا بٹن متعارف کروا دیا ہے

فیس بک نے اپنی موبائل ایپ پہ واٹس ایپ کا بٹن متعارف کروا دیا ہے۔

اب فیس بک پر رومنگ کرتے ہوئے صارفین براہ راست واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق یہ سہولت مین مینو سے دیکھی جاسکتی ہے اور یہ سہولت فی الحال اینڈرائیڈ فونز پر ہی دیکھی جا سکتی ہے اور جلد ہی آئی او ایس صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

کچھ عرصہ پہلے ہی دیکھا گیا ہے کہ فیس بک نے اپنے صارفین کے لے انسٹاگرام کی ایسئ ہی سہولت فراہم کی تھی تاکہ وہ اپنی تصاویر اور مواد اپنے جاننے والوں کو دکھا سکیں۔

یہ ایک ٹیسٹنگ مرحلہ ہے لیکن کوئی بھی یہ نہیں بتا رہا ہے،کہ واٹس ایپ کی یہ سہولت فیس بک کے تمام صارفین کے لئے کب دستیاب ہوگی۔    

Comments